صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا دینی احکام پر عمل کرنے کا بے مثال شوق
حضرت اَنس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا: ابو طلحہ انصاری، ابو عبیدہ بن الجراح اور اُبی بن کعب، ہم سب اکٹھے بیٹھے تھے اور میں اِن کو شراب پلا رہا تھا یہ بہت اعلیٰ کھجور کی بنی ہوئی شراب تھی۔ اِسی دوران ( شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوگیا اور) ایک شخص دوڑتا ہوا ہمارے پاس آیا اور کہنے لگا: بے شک ( اللہ تعالیٰ کا حکم نازل ہوا ہے اور ) شراب حرام ہو چکی ہے۔
ابو طلحہ( مہمان ) نے فوراً کہا: اے اَنس ! اُٹھو اور شراب سے بھرے ہوئے یہ مٹکے توڑ دو ۔ اَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں: میں نے ہاون دستہ لے کر اُن سب مٹکوں کو نیچے سے پھوڑ دیا اوردیکھتے ہی دیکھتے ساری شراب نیچے بہہ گئی ( یعنی جب شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوا تو اُس کے بعد صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم )نے ایک گھونٹ بھی اپنے حلق سے نیچے نہ اُترنے دیا حتیٰ کہ وہ مجلس بھی پوری نہ کی اور صحابہ کی شان یہ ہے کہ کوئی علت یا وجہ جاننے کی بھی تاخیر نہ کی )
(مفہوم حدیث : ۶۷۷۹، باب ما جاء فی اجازۃ خبر الواحد، صحیح البخاری)
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





