اپنے لئے موت کی دُعا کرنا منع ہے

اپنے لئے موت کی دُعا کرنا منع ہے

قیس بن ابی حازم بیان فرماتے ہیں کہ ایک صحابی حضرت خباب بن الارت رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیمار ہوگئے (اور کئی دن تک بیمار رہے طرح طرح سے علاج ہو رہا تھا ) ہم اُن کی عیادت کے لئے گئے تو اُنہوں نے بتلایا:۔
سات مرتبہ داغ( بڑی بیماریوں کے علاج کا طریقہ) لگوایا لیکن افاقہ نہ ہوا۔ پھر وہ صحابی کہنے لگے: اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں موت کی دُعا کرنے سے منع نہ فرمایا ہوتا تو ( مرض کی شدت کی وجہ سے ) میں آج اپنے لئے موت کی دُعا کرتا (یعنی مرض چاہے جتنا بھی شدید ہو اپنے لئے موت نہ مانگیں کیونکہ مرض سے نیکیاں بڑھتی ہیں اور گناہ مٹتے ہیں اس لئے ایک مسلمان کو چاہئے کہ وہ کبھی مایوس نہ ہو)
(مفہوم حدیث : ۶۷۶۰، باب مایکرہ من التمنی ، صحیح البخاری )

Featured products


You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop