حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی رائے عمل

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی رائے عمل

حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہم فرماتے تھے: مسلمان جب (ہجرت کر کے) مدینہ طیبہ آئے تو نماز کے وقت کا اندازہ کر کے نماز کے لئے جمع ہو جاتے تھے۔ نماز کے لئے اذان نہیں دی جاتی تھی۔
تو ایک دن مسلمانوں نے اس بارہ میں (آپس میں )مشورہ کیا تو بعض نے کہا کہ نصاریٰ کے ناقوس کی طرف ایک ناقوس بنا لیتے ہیںاور بعض نے یہ مشورہ دیا کہ یہود کے نرسنگھار( سنکھ )کی طرح ایک نرسنگھا بنا لیتے ہیں ( یعنی اس میں پھونک مار کر بجایا کریں گے) اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر ایک بندہ کو مقرر کردیں جو نماز کا اعلان کردیا کرے تو کیا حرج ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال ! اُٹھو اور نماز کا اعلان کردو ( یعنی اذان کا حکم جاری فرمایا)۔
حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث )

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop