میاں بیوی کی ناراضی صرف زبان کی حد تک ہونی چاہئے

میاں بیوی کی ناراضی صرف زبان کی حد تک ہونی چاہئے

اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو مخاطب کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! میں تمہاری ناراضگی اور خوشی کو پہچان لیتا ہوں۔

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کیسے پہچان لیتے ہیں؟

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم خوش ہوتی ہو تو کہتی ہو: ہاں، محمد کے رب کی قسم! اور جب تم کسی بات پر ناراض ہو تو (پھر میرا نام نہیں لیتی بلکہ) کہتی ہو: نہیں، ابراہیم کے رب کی قسم!۔

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: جی ہاں! ایسا ہی ہے۔ میری ناراضگی صرف نام نہ لینے کی حد تک ہوتی ہے۔ (جبکہ میرے دل میں وہی محبت اور تعلق ہوتا ہے، یعنی دِل سے ناراض کبھی نہ ہوتی)۔

(مفہوم حدیث: ۵۶۷۳، باب ما یجوز عن الھجران لمن عصی، صحیح البخاری)

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop