قیامت تک زندہ رہنے والا معجزہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر نبی کو ایسے معجزات عطا کئے جاتے ہیں جو اُن کے زمانہ کے مطابق ہوں( جیسے موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں جادوگروں کا زور تھا تو ایسے معجزات عطا کئے ) اُن معجزات کو دیکھ کر لوگ ایمان لے آتے ہیں۔ البتہ مجھے جو (اِک خاص) معجزہ عطا کیاگیا وہ وحی ( کلام الٰہی ) ہے جو مجھ پر نازل ہوا ہے (یہ کسی زمانہ کے ساتھ خاص نہیں بلکہ قیامت تک زندہ و تابندہ رہے گا، اللہ تعالیٰ نے خود اِس کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے) اِسی لئے مجھے اُمید ہے کہ قیامت والے دن میری اتباع کرنے والے دوسرے پیغمبروں سے بہت زیادہ ہوں گے۔
مفہوم حدیث : ۴۶۴۶، باب: کیف نزل الوحی ، صحیح البخاری
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





