اخلاق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت اَنس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک مرتبہ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شخص اُونٹ پر سوار آیا اور اُونٹ کو مسجد کے دروازے پر بٹھا کر باندھ دیا۔ اِس کے بعد (حاضرین) سے پوچھنے لگا کہ تم میں سے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کون ہیں؟ اور سرورِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام کے درمیان ( بڑی شان و شوکت ) کے ساتھ ٹیک لگائے ہوئے جلوہ افروزتھے۔ ہم نے کہا کہ یہ صاحب سفید رنگ کے (یعنی نورانی چہرے والے ) شخص جو ٹیک لگائے ہم میں بیٹھے ہیں۔
تو اُس نے کہا میں آپ سے سوال کرنا چاہتا ہوں اور کچھ سختی سے سوال کروں گا تو آپ میرے اُوپر ناراض نہ ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو تیرا جی چاہے پوچھ لے۔ تب اُس نے کہا میں آپ کے رب اور آپ سے پہلے لوگوں کے رب کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا اللہ نے آپ کو سب لوگوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا ہے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں بالکل ، اللہ جانتا ہے۔
تب اُس نے کہا میں آپ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو رات دن میں پانچ نمازیں پڑھنے کا حکم فرمایا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ پھر کہنے لگا میں آپ کو قسم دیتا ہوں کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا ہے کہ سال بھر میں ماہ رمضان کے روزے رکھو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ پھر کہنے لگا میں آپ کو قسم دیتا ہوں کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ ہم میں جو مال دار ہیں اُن سے زکوٰۃ لے کر ہمارے محتاجوں میں بانٹ دو؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں۔
تب اُس شخص نے کہا جو اَحکام اللہ کی طرف سے آپ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) لے کر آئے ہیں میں اُن پر ایمان لایا اور میں اپنی قوم کے لوگوں کا جو یہاں نہیں، نمائندہ ہوں۔
حوالہ: صحیح بخاری شریف ( مفہوم حدیث )
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





