جبرئیل امین کی آمد کا انداز
ابو عثمان بیان فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جبرئیل امین آئے اور باتیں کرنے لگے ( یعنی وحی الٰہی پہنچا رہے تھے) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت اُم المؤمنین اُم سلمہ کے پاس موجود تھے۔ آپ نے پوچھا کہ یہ جو شخص ہمارے پاس آئے ہیں کیا تم انہیں جانتی ہو؟
تو اُم سلمہ نے جواب دیا: یہ دحیہ کلبی ( صحابی ) ہیں۔
اُم سلمہ فرماتی ہیں: میں انہیں دحیہ کلبی ہی سمجھتی رہی حتیٰ کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے اور جو وحی الٰہی نازل ہوئی تھی وہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے خطبہ ارشاد فرمایا۔ اس خطبہ میں جب حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا کہ جبرئیل میرے پاس آئے اور مجھے یہ باتیں بتلائیں ( تب مجھے معلوم ہوا کہ وہ دحیہ کلبی نہیں بلکہ جبرئیل امین تھے جو دحیہ کی شکل میں متشکل ہو کر تشریف لائے تھے۔)
مفہوم حدیث: ۴۶۴۵، باب: کیف نزل الوحی، صحیح البخاری
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





