حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قوت حافظہ کا راز

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قوت حافظہ کا راز

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) ! میں آپ سے بہت ساری باتیں سنتا ہوں مگر پھر اُن کو بھول جاتا ہوں، تو پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی چادر بچھائو۔

(حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) میں نے اپنی چادر بچھا دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ سے ایک لپ (چلّو بھر پانی ہاتھ میں لینے والی صورت بنائی اور) میری چادر میں ڈال دی۔ پھر فرمایا: اِس کو لپیٹ لو (یعنی چادر کو اپنے سینے سے لگا لو)۔ میں نے لپیٹ کر سینے سے لگا لیا اور پھر اُس کے بعد کوئی چیز نہیں بھولا۔

حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop