حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک خواب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک مرتبہ میں سو رہا تھا۔ میں نے (خواب میں) لوگوں کو دیکھا کہ وہ میرے سامنے پیش کئے جارہے ہیں اور وہ کُرتے پہنے ہوئے ہیں، بعضوں کے کُرتے چھاتیوں تک ہیں اور بعضوں کے اِس سے بھی کم ہیں۔ اور عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ میرے سامنے لائے گئے وہ ایسا لمبا کُرتا پہنے ہوئے تھے جو زمین کے ساتھ گھسٹ رہا ہے (یعنی زمین تک پہنچا ہوا ہے )۔
اس پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم) !! اِس خواب کی کیا تعبیر فرمائی آپ نے ؟
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اِرشاد فرمایا: ’’دین‘‘ یعنی مجھے لوگوں کی دینی کیفیت دکھائی گئی کہ میرے سامنے پیش کردہ اشخاص میں سے عمر( رضی اللہ عنہ) کی قمیص سب سے بڑی تھی۔ معلوم ہوا کہ اِن کا دین سب ( پیش کئے گئے حضرات ) کے دین سے زیادہ بڑھا ہوا اور مکمل ہے۔
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





