آخرت کی منازل طے کرنے کا ایک ہی سہارا ہے

آخرت کی منازل طے کرنے کا ایک ہی سہارا ہے

حضرت اَنس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ( جو بھی اِنسان اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو اُس کی ) میت کے ساتھ تین چیزیں چلتی ہیں ( یعنی سفر آخرت میں تین چیزیں لے جانے کی اجازت ہوتی ہے۔) اس میت کے ساتھ اِس کے گھر والے چلتے ہیں، اِس کا مال اور اِس کے اعمال۔ مگر پھر گھر والے( دفنانے کے بعد) اور مال ( تقسیم ہو جانے کے بعد) واپس ہو جاتے ہیں اور میت کے ساتھ صرف اُس کا عمل باقی رہ جاتا ہے( خواہ وہ اچھے اعمال ہوں یا پھر برے ہوں انہیں اعمال کے سہارے اب آگے کی تمام منازل طے کرنی ہوتی ہیں ، اس لئے اپنے اعمال کو مضبوط کرلو، نیک اعمال سے اپنی آخرت کی منزلوں کو آسان کرو )

(مفہوم حدیث: ۶۰۹۷، باب سکرات الموت، صحیح البخاری)

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop