مہلت سے فائدہ اُٹھائیں
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت اُس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک کہ سورج مغرب سے نہ نکل آئے۔ اُس دن سورج مغرب میں غروب ہوگا اوردوبارہ مغرب سے طلوع ہو جائے گا( یہ اتنا بڑا کام ہوگا کہ اِس کو دیکھ کر) پوری دنیا کے لوگ ایمان قبول کرلیں گے۔ لیکن یہی وہ وقت ہوگا جب ایمان قبول کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ بس اُسی شخص کا ایمان قبول ہوگا جو پہلے سے مؤمن تھا اور نیک اعمال کیا کرتا تھا۔
نیز آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت (اتنی جلدی اور اچانک) قائم ہو جائے گی اس حال میں کہ دو شخص کپڑے کی خرید و فروخت کررہے ہوں گے۔ ایک شخص کپڑا دِکھانے کے لئے کھول کر پھیلائے گا تاکہ دوسرا شخص پسند کرلے اور ان دونوں نے ابھی یہ خرید و فروخت مکمل بھی نہ کی ہوگی کہ قیامت قائم ہو چکی ہوگی۔ ایک شخص اپنی اُونٹنی کا دُودھ (پینے کے لئے ) لے کر آرہا ہوگا اور اُسے پی بھی نہیں سکے گا کہ قیامت قائم ہو جائے گی۔ اسی طرح ایک شخص اپنے حوض کی لیپائی کررہا ہوگا لیکن حوض میں پانی بھرنے سے پہلے پہلے قیامت قائم ہو جائے گی ( حتیٰ کہ اتنی جلدی قیامت واقع ہو جائے گی کہ ) ایک شخص لقمہ اُٹھا کر اپنے منہ تک لائے گا اور منہ میں ڈالنے سے پہلے قیامت آ جائے گی ( یعنی پلک جھپکنے سے پہلے دنیا بھر کو فنا کردینا اللہ تعالیٰ کے لئے کچھ مشکل نہیں، اسی لئے ان لمحات کی قدر کرلو، فرصت کو غنیمت جان لو اور مہلت سے فائدہ اُٹھا لو )
(مفہوم حدیث : ۶۰۸۹، باب قول النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم بعثت انا والساعۃ کھاتین، صحیح البخاری )
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





