استاذ کے لئےنصیحت کا اسلامی طریقہ: طلبہ کی اصلاح میں استاد کی حکمت عملی
ارشاد فرمایا کہ اگر کسی شاگرد کو کسی حرکت ناشائستہ پر نصیحت کرنا ہو اور وہ حرکت ایسی ہو کہ اگر سب کے سامنے طاہر کی جائے تو اسے شرم آئے گی تو اس کی تنہائی میں نصیحت کرے اور بعد کو وہ نصیحت سب کو سنا دے مگر اس شاگرد کا نام نہ لے۔
معلم کو چاہیے کہ اپنے دل کو پاک و صاف رکھے، کسی طالب علم سے ناخوش ہو کر کینہ نہ رکھے،اس سے دل سیاہ ہوتا ہے۔
اور یہ خیال کر ے کہ ان طلبہ نے اپنے کو میرے حوالہ کر دیا ہے، مجھے ان پر محنت کر کے اور ان کو بنا سنوار کر اللہ کا قرب حاصل کرنا ہے، یہ میری کھیتی ہے جو آخرت میں کام آئے گی طلبہ کے طفیل اللہ پاک استاد کو بڑی خوبیاں عطا فرماتے ہیں، بسا اوقات استاد کے دل میں مضامین کا القاء طلبہ ہی کی بدولت ہوتا ہے۔
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





