6th September Defence Day: A Tribute to Pakistan’s Heroes

6th September Defence Day: A Tribute to Pakistan’s Heroes

ذہنی اور فکری لحاظ سے بھی پاکستان کا دفاع ضروری ہے

پاکستان، ہمارا پیارا وطن، وہ عظیم نعمت ہے جو لاکھوں لوگوں کی بے مثال قربانیوں، جدوجہد اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ جب کوئی کہتا ہے کہ “پاکستان بننا ہی نہیں چاہیے تھا” تو یہ جملہ میرے جذبات کو مجروح کردیتا ہے۔
اس طرح کی باتیں سن کر دل میں بہت تکلیف ہوتی ہے، کیونکہ یہ وہی پاکستان ہے جس کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے اپنا سب کچھ قربان کیا۔ ان لوگوں نے اپنے گھر، زمینیں، جائیدادیں، اور حتیٰ کہ اپنی جانیں دے دیں تاکہ ہم ایک آزاد وطن میں اپنی زندگی بسر کر سکیں۔
اگر ہم سنجیدگی سے سوچیں تو کیا ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کا یہی صلہ دینا چاہتے ہیں؟ کیا یہ درست ہے کہ ہم ان کی محنت اور قربانی کو ناشکری اور مایوسی کے چند الفاظ میں ضائع کر دیں؟ ہرگز نہیں۔۔!
پاکستان… اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے، اور اس کی قدر کرنا ہم پر فرض ہے۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان اقدس کا مفہوم ہے کہ جو شخص انسانوں کا شکر گزار نہیں، وہ اللہ کا شکر بھی نہیں ادا کرتا۔ (یعنی آباؤاجداد کی قربانیوں کا شکریہ یہ ہے کہ ہم اس وطن عزیز کی قدر کریں) ۔
ہمیں یہ بات سمجھنی چاہیے کہ ہر ملک وقوم کے اپنے مسائل ہوتے ہیں۔ دنیا کا کوئی بھی ملک ایسا نہیں جس میں مشکلات نہ ہوں یا جسے مسائل کا سامنا نہ ہو۔ فرق صرف یہ ہے کہ کچھ قومیں مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمت اور صبر کا مظاہرہ کرتی ہیں، اور کچھ مایوسی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ پاکستان بھی انہی مشکلات میں سے گزر رہا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہم مایوس ہو جائیں یا اپنے وطن کے وجود پر سوال اٹھائیں۔
چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ وہی ملک ہے جس کے دفاع کے لیے ہمارے فوجیوں نے اپنی جانیں قربان کیں، اور اللہ کے فضل و کرم سے دشمن کو شکست فاش دی۔ اس دن کو مناتے ہوئے ہمیں اپنے دل میں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر منفی بات کا پیار سے، حکمت سے اور دلیل کے ساتھ جواب دیں گے۔ پاکستان کی بقا اور ترقی کے لیے ہمیں نہ صرف اس کی حدود کے دفاع کے لیے تیار رہنا چاہیے بلکہ ذہنی اور فکری لحاظ سے بھی اس کا دفاع کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
یہ ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کو پیار اور حکمت کے ساتھ سمجھائیں کہ مایوسی اور ناشکری سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ ہمیں اپنے وطن کے مسائل کو سمجھنا، ان کے حل کے لیے دعا کرنا، اور عملی طور پر کوشش کرنی چاہیے۔
پاکستان کے مسائل کا حل ناامیدی میں نہیں بلکہ اجتماعی کوشش اور اللہ تعالیٰ پر بھروسے میں ہے۔
آئیے!ہم سب مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنی سوچ کو مثبت بنائیں، اور اپنے اعمال سے ثابت کریں کہ ہم اس ملک کی محبت میں سرشار ہیں۔ الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے وطن کو ہمیشہ قائم رکھے اور ہمیں اس کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
پاکستان زندہ باد!۔


پاکستان کی قدر و قیمت اجاگر کرنے والے ایک کتاب جو من درجہ ذیل ہے ۔ یہ آپ ہمارے آن لائن اسٹور پر آرڈر کرسکتے ہیں ۔ شاپ ناؤ کے بٹن پر کلک کریں اور اپنا آرڈر بک کروائیں ۔ مزید معلومات کے لئے اس واٹس ایپ نمبر پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں
WhatsApp # 03450345581

Written by Huzaifa Ishaq

5 September, 2024

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

دل کا زنگ کیسے دور کریں

دل کا زنگ کیسے دور کریں

دل کا زنگ کیسے دور کریں(شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ سرور دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ...

Example of a Dead House

Example of a Dead House

Example of a Dead House (By Sheikh-ul-Islam Hazrat Maulana Mufti Muhammad Taqi Usmani ) Sheikh-ul-Islam Hazrat Maulana...

0 Comments

Submit a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *