Description
جناب مولانا اسماعیل ریحان صاحب جو اس کتاب کے مصنف ہیں ۔ نہایت ہی مشہور و معروف لکھاری اور مؤرخ اسلام بھی ہیں ۔ جنہوں ںے تاریخ امت مسلمہ جیسی عظیم کتاب لکھ کر مسلمانوں پر بہت بڑا احسان کیا ہے ۔ اُن کی کتابیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوتی ہیں اور ہر کتاب تحقیقی و تخریجی حوالے سے مستند اور عام فہم ہوتی ہے ۔
یہ تاریخ افغانستان لکھنے کا بھی انہوں نے عجیب واقعہ بتایا ہے کہ پہلے پہلے ضرب مومن میں قریبی دوعشروں کی تاریخ لکھنے کا ارادہ کیا مگر وہ اتنے مقبول ہوئے اور لوگوں نے پسند کئے ثانیاً مجھے بھی اتنی دلچسپی ہوئی کہ دل چاہا کہ افغانستان کی مکمل ولولہ انگیز اور پرجوش تاریخ لکھی جائے ۔ ویسے تو ہر قوم اپنے ماضی کی اسیر ہوتی ہے مگر اپنی اسلامی تاریخ اور روایات سے جس قدر مضبوط رشتہ افغانوں میں دیکھا جا سکتا ہے وہ دنیا کی اور کسی قوم میں نہیں ہے ۔ اس لئے مصنف لکھتے ہیں کہ میں سوچنے پر مجبور ہوگیا تھا کہ کیوں نہ افغانستان کے پورے اسلامی عہد کا از سر نو جائزہ لیا جائے ۔ اور قارئین کو بھی اس سیر میں اپنا ہم سفر بنایا جائے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5701057003322308/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.