Description
خادم التفسیر والحدیث جامعہ اسلامیہ باب العلوم کہروڑ پکا کے مولانا منیر احمد منور غفرلہ لکھتے ہیں :” اس کتاب کے مطالعہ سے سنت کا مفہوم، اصل حقیقت اور سنت کی اقسام بھی معلوم ہوتی ہیں اور سنت پر عمل کرنے کا جذبہ و شوق بھی پیدا ہوتا ہے ۔ نعمان عباسی صاحب کا ذوق تحقیقی ہے”۔
اس کے علاوہ دیگر علمائے کرام نے بھی اس کتاب پر اپنی آراء کا اظہار فرمایا ہے ۔ بالخصوص مولانا محمد عرفان صاحب (امام و خطیب و مدیر جامعہ ابن مریم مرغزار آفیسر سوسائٹی لاہور) لکھتے ہیں:”اس کائنات میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو حدیث و سنت کو تسلیم کرنے کے باوجود حدیث و سنت کے ساتھ انصاف کرنے سے محروم ہیں ۔ وہ بعض سنن عادیہ کے ساتھ ایسا معاملہ کر بیٹھتے ہیں جو فرائض کے لئے زیبا ہیں اور بعض ایسے ہیں کہ سنتوں کو بالکل ہی پس پشت ڈال دیتے ہیں ۔ ظاہر ہے کہ یہ دونوں باتیں مزاج شریعت کے خلاف ہیں ۔ اس لئے ایسے ماحول میں عادات و عبادات سے متعلق سنتوں کے فرق کو واضح کرنا ایک اہم قدم ہے ۔ فاضل نوجوان مولانا نعمان عباسی نے راہ اعتدال کو خوب واضح کیا ہے”۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5793288887433821/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.