ٹوپی کی شرعی حیثیت

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام، تابعین، محدثین وفقہائے کرام سے ٹوپی پہننے کا ثبوت ۔ ننگے سر رہنے، ننگے سر پھرنے اور گھومنے اور ننگے سر نماز پڑھنے کے مروجہ طریقہ پر مدلل و مفصل کلام نیز اس سلسلہ میں پیش کردہ شبہات کا ازالہ بھی اس کتاب میں موجود ہے ۔

 450.00

2 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Add More 🙂 In Your cart

Product Details

مصنف لکھتے ہیں کہ مدت دراز سے عمامہ اور ٹوپی کے متعلق قولا یا عملا افراط و تفریط دیکھنے میں آرہی ہے اور ایسے مضامین بھی نظر سے گزرے ہیں جس میں مختلف مراحل  پر بہت شدید افراط و تفریط موجود تھی ۔ حتیٰ کہ ایک طبقہ نے سرے سے سر ڈھانکنے کے سنت و مستحب ہونے کا ہی انکار کردیا ۔

جبکہ ایک اور طبقہ نے سرڈھانکنے کے عمل کو صرف نماز تلاوت وغیرہ تک محدود کردیا ۔

تیسرے طبقہ نے اسلامی طریقہ پر سرڈھانکنے کے طریقے کو عمامہ کے ساتھ خاص کردیا اور یہ قرار دیا کہ جب تک عمامہ سر پر نہ باندھا جائے اُس وقت تک شریعت کا حکم پورا نہیں ہوتا ۔

بعض حضرات اس سلسلہ میں یہاں تک بھی بڑھ گئے کہ انہوں نے ننگے سر رہنے کی طرح عمامہ کے بغیر ٹوپی پہننے کو بھی مشرکوں اور کافروں کا طریقہ قرار دے دیا ۔

اسکے برعکس بعض علاقوں میں عمامہ اتنا ضروری سمجھ لیا گیا ہے کہ اسکے بغیر کسی کو عالم سمجھنے کو تیار نہیں ہیں پھر اوپر سے علماء و صلحا کا ٹوپی کے اوپر رومال اوڑھنے کو خلافِ سنت بلکہ نو ایجاد بدعت قرار دے دیا ۔

مصنف لکھتے ہیں کہ اس طرح کی کئی اور افراط و تفریط اور بے اعتدالیوں کا مشاھدہ ہوتا رہا تو میں نے یہ خیال کیا کہ اس مسئلہ کو کچھ شرح و بسط کے ساتھ لکھا جائے اور ایسے پہلوؤں پر ذرا تفصیل سے کلام کیا جائے جن کی طرف عام طور سے توجہ نہیں کی جا سکی ۔

اس مضمون کا ابتدائی مسودہ میں نے اکابر کی خدمت میں بھی پیش کیا تھا جس پر انہوں نے کچھ مشورے عنایت فرمائے جن کی روشنی میں میں نے اس کتاب کو بہتر بنایا ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5664019353680871/923450345581

Additional information

Weight0.386 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

199

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Fine

Published By

Idarah Ghufran

Sample Pages

https://drive.google.com/file/d/1WpL3Ug98jQH__XFoHfx53doTVX6HV8pG/view?usp=sharing

Shipping Charges

FREE

Written By

Mufti Muhammad Rizwan

خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں

ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔