اکابرین دیوبند کے واقعات وکرامات
اکابر علمائے دیوبند کے واقعات و کرامات کا مجموعہ ۔ از حافظ مومن خان عثمانی ، یہ کتاب پڑھ کر آپکو معلوم ہوگا کہ علمائے دیوبند سے لوگوں کو اندھی عقیدت نہیں بلکہ دلائل و واقعات پر مبنی عقیدت ہے اور یہ کیفیات خالص ایمانی جذبات سے بھرپور ہیں ۔
₨ 590.00
🚚 Fast Delivery Across Pakistan
🔐 Secure Advance Payment
⭐ Trusted Bookstore
💬 Order on WhatsApp
Out of stock
اکابرین علمائے دیوبند جو دنیائے اسلام میں عظیم قائد اور عظیم انقلابی رہنما بن کر ابھرے اور یہ لوگ ہمیشہ عالمی طاغوتی قوتوں کی آنکھوں میں کھٹکتے رہے ۔ انہوں نے ملک و ملت کے لئے اپنا تن من دھن قربان کردیا ۔ انہوں نے فرنگی سامراج کی بیخ کنی کے لئے ہندوستان کی آزادی کا سب سے بڑا منصوبہ بنایا ۔
درحقیقت دارالعلوم دیوبند ہی وہ مبارک مرکز ہے جس نے غلامی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں غلامان ہندوستان کے اندر آزادی کی روح پھونکی ۔ انکی دینی، ملی غیرت و حمیت کو بیداری بخشی ۔ غلام ہندوستان کے بے بس انسانوں کو آزادی کی نعمت سے ہمکنار کیا اور بھنور میں پھنسے ہوئے مسلمانوں کو ساحل پر لگایا ۔
یہ اکابرین دیوبند ہی تھے جنہوں نے کفر و شرک، رسم و رواج کے جکڑے ہوئے مسلمانوں کو توحید و سنت کا درس دے کر صراط مستقیم پر گامزن کیا ۔
الغرض دارالعلوم دیوبند کے ماحول میں بڑے بڑے اولیاء اللہ، اتقیاء، علماء، مجاہدین، ملک و ملت کے خیرخواہ اور غمخوار لیڈر، ملک وقوم پر سب کچھ نچھاور کردینے والے قائدین، بڑے بڑے مصنفین، اطراف عالم میں دین اسلام پہنچانے والے مبلغین، قرآنی علوم کے ماہر مفسرین، حدیث پاک کو سمجھنے والے نامور محدثین، دینی مسائل پر عبور رکھنے والے فقہائے کرام، عالمی حالات کا ادراک رکھنے والے دانشور، مخالفین اسلام کی زبانیں بند کرنے والے متکلمین، دلوں کی دنیا بدلنے والے صوفیاء اور ظلم و ستم کے بڑھتے ہوئے ناسور کا قلع قمع کرنے والے مجاہدین پیدا ہوئے ۔
اس کتاب میں آپکو سینکڑوں واقعات و کرامات نظر آئیں گی جو پڑھ کر عقیدت اور محبت میں اضافہ کا سبب بنیں گی ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5597747490345946/923450345581
Additional information
| Weight | 0.272 kg |
|---|---|
| Binding Type | Hard Cover |
| Number of Pages | 142 |
| Delivery Time | 5-7 Working Days |
| Paper Quality | Normal |
| Published By | Misbaah ul Elm |
| Shipping Charges | FREE |
| Written By | Mawlana Abdu lrahim Tabani Sahib |
KEEP EXPLORING
Explore More Islamic Book Categories
Find thousands of books from your favourite categories.
📚 More Than 2000+ Books Available Across Multiple Categories
MORE BOOKS
You May Also Like These Books
Explore more useful books related to your interest.











