زکوٰۃ ادا کرنے میں سُستی نہ کریں
تم میں سے ایک شخص ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ جو بہت مالدار اوردولت مند ہو( مگر زکوٰۃ اورحقوق واجبہ ادا نہ کرتا ہو) تو قیامت والے دن ایک بہت بڑا گنجا( خوفناک انتہائی زہریلا) سانپ اس شخص کے پیچھے بھاگے گا اور یہ دولت مند مالدار اُس سے دُور بھاگے گا (حتی الامکان اپنی جان چھڑانے کی کوشش کرے گا) لیکن وہ سانپ اس کا پیچھا کرے گا اور اس کو ڈھونڈ لے گا اورکہے گا: میں وہی تمہارا مال ہوں( جس کو تم نے دنیا میں جمع کر کے رکھا تھا۔)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ کی قسم!!! وہ سانپ اس کا پیچھا کرتا ہی رہے گا اور کوئی جگہ نہیں چھوڑے گا حتیٰ کہ یہ ( گنہگار ، ناجائز طریقے سے دولت جمع کرنے والا اور زکوٰۃ ادا نہ کرنے والا) شخص ہمت ہار جائے گا اور تھک جائے گا اور وہ سانپ اس کو منہ کا لقمہ بنا لے گا۔
نیزحضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جن لوگوں کے پاس (پالتو )جانور( مویشی وغیرہ) ہوتے ہیں اور یہ لوگ جانوروں کا حق ادا نہیں کرتے (یعنی کھانے پینے کا خیال نہیں کرتے اور نا حق ظلم کرتے ہیں اور زکوٰۃ مفروضہ بھی ادا نہیں کرتے) تو قیامت والے دن یہی جانور ان پر مسلط کردیئے جائیں گے اور یہ اپنے پائوں سے ان لوگوں کے منہ روندیں گے (حتیٰ کہ کچل ڈالیں گے۔)
صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





