یہ فراوانیاں! اُن کی قربانیوں کی برکت سے ہیں

یہ فراوانیاں! اُن کی قربانیوں کی برکت سے ہیں

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اپنے بھانجے کو ایک مرتبہ شروع اسلام کے حالات بتلا رہی تھیں تو فرمایا: ہم پر دو، دو ماہ گزر جاتے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کی تمام ازواج مطہرات کا یہی عالم تھا کہ) کے گھروں میں آگ نہ جلتی (کچھ پکانے کے لئے نہ تھا جسے چولہے پر چڑھایا جائے)۔ عروہ نے یہ سن کر پوچھا: (اے خالہ) پھر آپ لوگ کیسے زندہ رہتے تھے ؟ تو اَماں عائشہ صدیقہ نے فرمایا کہ دو چیزیں بس میسر ہوتی تھیں ایک کھجور اوردوسرا پانی (یعنی اسی پر گزارا کر کے زندہ رہتے ) ہاں البتہ کچھ انصاری صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب رہتے تھے جن کے پاس دُودھ والی اُونٹنیاں یا بکریاں ہوتی تھیں تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں (بطور ہدیہ ) بھیج دیتے اور آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہ دودھ پہلے ازواج مطہرات کو بھیجتے۔

مفہوم حدیث: ۶۰۴۲، باب کیف کان عیش النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم و اصحابہ، صحیح البخاری

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop