جنت اور دوزخ کی اِک جھلک

جنت اور دوزخ کی اِک جھلک

حضرت اَنس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روز نماز پڑھا کر ( ہماری طرف توجہ فرمائی اور) منبر پر تشریف لے آئے اور اپنے ہاتھ سے مسجد کے قبلہ ( یعنی سامنے والی دیوار) کی طرف اشارہ کر کے فرمایا: جب میں نے تمہیں نماز پڑھائی تو مجھے جنت اور دوزخ دِکھائی گئی۔ اُن دونوں کی جھلک مجھے اسی سامنے والی دیوار پر نظر آئی۔ میں نے آج تک ایسی ( خوب صورت اور اچھی ) چیز نہیں دیکھی جیسی آج جنت کی جھلک دیکھی۔ اسی طرح (اتنی خوفناک اور ) بری چیز بھی نہیں دیکھی جیسی مجھے دوزخ دکھائی گئی۔

مفہوم حدیث: ۶۰۵۱، باب القصد والمداومۃ علی العمل ، صحیح البخاری

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop