وضو کا مسنون طریقہ

وضو کا مسنون طریقہ

حمران نے بیان کیا کہ انہوں نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا کہ آپ (عثمان غنی رضی اللہ عنہ خلیفہ ثالث) نے وضو کا پانی منگوایا اور:۔

  • (پہلے) اپنی دونوں ہتھیلیوں پر تین بار پانی ڈالا اور انہیں دھویا۔
  • پھر اپنا دایاں ہاتھ وضو کے پانی والے برتن میں ڈالا۔
  • پھر کُلی کی اور ناک صاف کیا۔
  • پھر تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا۔
  • دونوں بازو کُہنی تک تین بار دھوئے۔
  • پھر سر پر مَسح کیا (ایک بار)۔
  • پھر دونوں پائوں ٹخنوں تک تین بار دھوئے۔

پھر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی میرے اس طریقہ پر وضو کرے پھر دو رکعتیں (تحیۃ الوضوء) نفل پڑھے اور درمیان میں کوئی بھی دنیاوی بات یا خیال دل میں نہ لائے تو اللہ تعالیٰ اِس کے پچھلے (تمام صغیرہ) گناہوں کو معاف فرما دیں گے۔

حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop