تلاوتِ قرآن سنانے کی فرمائش
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک مرتبہ یہ ارشاد فرمایاکہ میرے سامنے قرآن مجید کی تلاوت کرو۔
تو میں نے عرض کیا: آپ کے سامنے میں کیسے تلاوت کروں؟ آپ پر تو خود قرآن نازل ہوتا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرا جی چاہتا ہے کہ میں کسی اور سے تلاوت سنوں۔ چنانچہ عبداللہ بن مسعود کہتے ہیں: میںنے سورۃ النساء کی تلاوت شروع کی جب میں اس آیت پر پہنچا:۔
فکیف اذا جئنا من کل امۃ بشھید و جئنا بک علٰی ھؤلاء شھیدا ۔
تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ٹھہر جائو ۔ میں نے نظر اُٹھا کردیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔
(مفہوم حدیث: ۱۰۶، قول اللّٰہ ، فکیف اذا جئنا ، کتاب التفسیر، صحیح البخاری)
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





