سخت سردی اور سخت گرمی میں جہنم سے پناہ مانگو
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہنم نے اپنے رب کے حضور یہ شکایت پیش کی کہ اے میرے پروردگار! ( آگ کی شدت اور بندش کی وجہ سے ) میرے بعض حصے نے بعض حصے کو کھا لیا۔ تو اللہ تعالیٰ نے اس جہنم کو دو مرتبہ سانس لینے کی اجازت دی۔ ایک سانس سخت سردی میں اور ایک سخت گرمی میں۔
آپ علیہ السلام نے فرمایا: یہ جو تم گرمی سخت حرارت دیکھتے ہو اور سردی میں سخت ٹھنڈ دیکھتے ہو یہ اُسی سانس لینے کی وجہ سے ہیں (اِس لئے سخت سردی اور سخت گرمی میں جہنم سے پناہ ضرور مانگنی چاہئے)۔
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





