سچ اور جھوٹ کی حقیقت کیا ہے؟

سچ اور جھوٹ کی حقیقت کیا ہے؟

حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سچ نیکی کی طرف لے جاتا ہے (جو بھی سچائی پر قائم رہتا ہے تو یہ سچائی) اور نیکی کا راستہ جنت تک لے جاتا ہے۔ پھر ایک شخص سچ بولتا رہتا ہے، یہاں تک کہ وہ صدیق (بہت سچا) ہو جاتا ہے (اُس کی باتیں بھی سچی ہوتی ہیں اور خواب بھی سچے ہو جاتے ہیں)۔

اور بلا شبہ (یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ) جھوٹ ہمیشہ برائی کی طرف لے جاتا ہے اور برائی (آخر کار) جہنم تک لے جاتی ہے۔ اور ایک شخص جو اکثر جھوٹ بولتا رہتا ہے (تو پھر ایک وقت ایسا آتا ہے) کہ اس کو اللہ کے ہاں کذاب (جھوٹا اِنسان) لکھ دیا جاتا ہے (اِس کی بات کا اثر لوگوں میں ختم ہو جاتا ہے)۔

حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)

صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop