قربِ خدا وندی کوشش سے زیادہ ملتا ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوں اورمیں اُس کے ساتھ ذکر میں شریک ہوتا ہوں( یعنی جب بھی وہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں بھی اُس کا ذکر کرتا ہوں) پس اگر وہ مجھے دل میں یاد کرے تو میں بھی اُسے ویسے ہی یاد کرتا ہوں اور اگر وہ مجھے (کسی بھری محفل میں یا ) کسی مجلس میں یاد کرے تو میں اُ س سے اچھی (فرشتوں کی ) مجلس میں اُس کا ذکر کرتا ہوں۔ اور اگر وہ ایک بالشت بڑھ کر میرے قریب ہوتا ہے تو میں اُس سے ایک ہاتھ جتنا قریب ہو جاتا ہوں( یعنی جتنی وہ کوشش کرتا ہے اُس سے زیادہ قرب عطا ہوتا ہے)۔
اور اگر وہ میری طرف ایک ہاتھ کے بقدر قریب آتا ہے تو میں دو ہاتھ قریب ہو جاتا ہوں ۔ اور اگر (میرا بندہ )میری طرف چل کر آتا ہے تو میں اُس کے پاس دوڑ کرجاتا ہوں( یعنی جو شخص قرب خدا وندی حاصل کرنے میں جتنا حریص ہوگا اللہ تعالیٰ اُس سے زیادہ عطاء فرمائیں گے۔ انسان کے ذمہ کوشش ہے۔)
(مفہوم حدیث: ۶۹۶۶، باب قول اللّٰہ تعالیٰ ’’ ویحذرکم اللّٰہ نفسہ‘‘۔ صحیح البخاری)
صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





