قبر کا راستہ
حضرت ابو سعید خُدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ فرما رہے تھے جب جنازہ (کھاٹ پر) رکھ دیا جاتا ہے اور (میت اُٹھانے والے) مرد اِس کو اپنی گردنوں پر اُٹھا لیتے ہیں۔
اب اگر وہ مُردہ نیک انسان تھا تو کہتا ہے مجھے آگے لے جائو (یعنی قبر کی طرف خوشی سے جاتا ہے) اور اگر وہ نیک نہیں تھا بلکہ بدکار تھا تو اپنے لوگوں سے کہتا ہے ہائے ہائے خرابی ہی خرابی ہے۔ کہاں لے جارہے ہو مجھے (یہ بات بڑے درد اور چیخ و پکار کے ساتھ کہتا ہے)۔
اِس کی آواز انسان کے سوا ہر مخلوق سُنتی ہے۔ اور اگر انسان سُن لے تو (خوف اور دہشت کے مارے) بے ہوش ہو جائے۔
حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)
صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





