حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی انوکھی شان

حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی انوکھی شان

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ غزوۂ خندق کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (جاسوسی اور دشمن کی خبر لانے کے لئے) لوگوں کو مخاطب کر کے پوچھا (کون جاننا چاہے گا؟) تو حضرت زبیر (سب سے پہلے فوراً) تیار ہوگئے۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ پھر لوگوں سے پوچھا تو دوبارہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ (سب سے پہلے فوراً) تیار ہوگئے۔ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ پھر لوگوں سے پوچھا تو دوبارہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے ہی اپنا نام لکھوایا۔

حتیٰ کہ نبی علیہ السلام نے تیسری مرتبہ پھر لوگوں سے پوچھا تو تیسری مرتبہ بھی زبیر (رضی اللہ عنہ) تیار ہوگئے۔ یعنی تین مرتبہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے (دشمنوں کی جاسوسی کے لئے) اپنے آپ کو پیش کیا تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے (اعزازاً) فرمایا: ہر نبی کے کچھ حواری (خاص مددگار) ہوتے ہیں اور میرے حواری زبیر ہیں۔ (رضی اللہ تعالیٰ عنہ و عنہم)

حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)

صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop