تصوف وطریقت
تصوف وطریقت
انفاس عیسی یعنی تصوف و طریقت کے اسرار و رموز ۔
مرتب : مولانا پروفیسر محمد عیسیٰ الہ آبادی
از افادات : حکیم الامت حضرت مولانا مجدد الملت اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ
₨ 1320.00
3 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
مولانا محمد عیسیٰ الہ آبادی رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں کہ مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے آخری پندرہ سال کے مطبوعہ مواعظ حصنہ اور تربیت السالک کے بیش بہا جواہرات سے میں نے اختصارا اخذ کرکے یہ کتاب ترتیب دی ہے ۔
میری غایت یہ تھی کہ مبادی تصوف کے ضروری مسائل اس کتاب کے ذریعے سے معلوم کرلئے جائیں ۔ یہ کتاب اخلاق رذیلہ کا ازالہ و تعدیل کرکے اخلاق حمیدہ کی تکمیل و تحصیل کے لئے راہبر ثابت ہوگی ۔ تربیت السالک اور مواعظ حسنہ میں ان امور یعنی اخلاق رذیلہ اور اخلاق حمیدہ سے متعلق عجیب وغریب نسخے منتشر طور پر موجود تھے مگر اُس میں سے بیش بہا نسخہ جات کو تلاش کرنے میں مبتدی طالبین کو دقت اور پریشانی کا خدشہ تھا ۔ اس لئے میں نے طالبین کی سہولت کے لئے مجرب المجرب نسخوں کو یکجا کردیا ہے ۔ گویا یہ کتاب تربیت السالک کا عطر ہے اور سالکین کے لئے نسبتاً آسان اور زیادہ مفید ہے ۔
اس کے چار ابواب ہیں ۔
پہلا باب تعلیمات کے متعلق ہے جس میں تصوف کے مبادی یعنی ضروری مسائل اور علوم ہیں جو بصیرت فی المقصود میں بے حد مؤید ہیں ۔
دوسرا باب تحقیقات کے متعلق ہے جو امور غیر اختیاریہ کی تحقیقات اور انکے عجیب وغریب معالجات پر مشتمل ہے ۔
تیسرا باب تہذیبات جس کا پہلا حصہ متضمن ہے اخلاق رذیلہ کے ازالہ اور تعدیل کے طریق پر اور دوسرا حصہ مشتمل ہے اخلاق حمیدہ کی تحصیل اور تکمیل پر ۔
چوتھا باب ارشادات سے متعلق ہے جس میں اُن علوم و مسائل متفرقہ کو بیان کیا گیا ہے جو یک گونہ سلوک و تصوف میں بصیرتِ مزید پیدا کرتے ہیں ۔
مولانا عیسیٰ الہ آبادی لکھتے ہیں کہ میرے اس مجموعہ کو خود حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے “انفاس عیسیٰ’ کا نام دیا تھا ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8558180210889947/923450345581
Additional information
Weight | 0.766 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 740 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Hazrzt Maulana Professor Muhammad Issa Ilah Aabadi |