Description
ناشر قاری محمد اسحاق ملتانی لکھتے ہیں :۔
یہ کتاب “تقریرات ترمذی” جو کہ “انتہاب المنن فی شرح السنن” کا مختصر اور آسان نام ہے ۔ یہ مظاہر العلوم سہارنپور کے شیخ الحدیث حضرت مولانا رئیس الدین کی درسی تقاریر وافادات کا مجموعہ ہے جو ترمذی ثانی سے متعلق ہے ۔ یہ کتاب انڈیا میں بے حد مقبول ہوئی اور اسکی اشاعت بہت تیز ہوگئی تھی ۔
پھر مؤلف نے 2013 میں ہمیں اجازت مرحمت فرمائی کہ اسے پاکستان میں ہندوستانی مطبوعہ ایڈیشن لے کر شائع کردیا جائے ۔ یہ نہ صرف طالبات و معلمات کے لئے بلکہ دورہ حدیث شریف کے مشائخ حدیث اور طلبائے عظام کے لئے بھی بہت مفید اور جامع المباحث ہوگی ۔
اپنے اختصار اور جامعیت کی وجہ سے یہ کتاب تاہنوز اہل علم میں مقبول ہے ۔
یہ جدید ایڈیشن کمپیوٹر کتابت اور جدید اسلوب سے آراستہ ہے جو کہ درجہ عالمیہ سال اول کی طالبات کے لئے وفاقی نصاب کے مطابق شرح ہے ۔ طالبات کے علاوہ طلبائے کرام بھی اس شرح سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ ادارہ تالیفات اشرفیہ کے زیر اہتمام “اشرفیہ مجلس علم و تحقیق” کے ارباب علم نے بڑی محنت سے اسے مرتب کیا ہے ۔
اس کتاب میں “ابواب الاطعمہ” سے “ابواب المناقب” تک کی اردو شرح ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8321678787902972/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.