تاریخ سلطنت عثمانیہ
مسلمانوں کی عظمت کے عروج و زوال کی مستند تاریخ ۔ تاریخ سلطنت عثمانیہ از ڈاکٹر محمد عزیر ۔ نظرثانی : شاھد حمید صاحب ۔
₨ 2500.00
3 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
عثمانی ترک، جن کا یہ نام کسی نسل یا قوم کی طرف نہیں بلکہ انکے پہلے فرماں روا عثمان خان کی طرف منسوب ہے ۔ انہوں نے ایک ایسی سلطنت کی بنیاد ڈالی جو ڈیڑھ سو برس کے اندر دنیا کی زبردست طاقتوں میں شمار ہونے لگی ۔ عثمانی ترک ایک مرکزی یوروپین طاقت تھے ۔ لیکن بعد میں انکے اندر کمزوریاں پیدا ہونا شروع ہوگئیں ۔ نااہل لوگ تخت نشیں ہوئے ۔ پھر جیسے جیسے اس سلطنت کا عروج ہوا تھا ویسے ہی اسکا زوال ہونے لگا ۔ بالآخر 1922ء میں اس کا خاتمہ ہوگیا تھا ۔
حال ہی میں جمہوریہ ترکیہ نے اپنے چند سالہ قیام میں میں ان تمام کمزوریوں کو جو سلطنت عثمانیہ کی تباہی کا باعث تھیں، دور کرنے کی از حد کوشش کی ہے ۔ اس کوشش میں اسکی کامیابی تاریخِ عالم کے حیرت انگیز کارناموں میں سے ہے ۔ اس ترکی حکومت نے سلطنت کے کھنڈرات پر ایک مستحکم قلعہ تعمیر کرلیا ہے جو ترکی قوم کے عزم و استقلال کی ایک زندہ مثال ہے ۔
یہ کتاب ان ہی واقعات کی تفصیل پر مشتمل ہے ۔ یہ سرگزشت بار بار بیان ہوچکی ہے تاہم اپنے اندر کچھ ایسی کیفیت رکھتی ہے کہ تکرار سے جی نہیں گھبراتا ۔ ترکوں نے اسلام کی بہت گراں قدر خدمات بھی سرانجام دی ہیں ۔
ان صفحات کی ترتیب میں عثمانی ترکوں کی تاریخ سے متعلق انگریزی، عربی اور فارسی کی مستند ترین کتابوں نیز بعض منتخب ترکی اور فرانسیسی تاریخوں کے تراجم سے مدد لی گئی ہے اور تلاش و تحقیق کا کوئی دقیقہ حتی الامکان فرو گزاشت نہیں کیا گیا ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6209699962377746/923450345581
Additional information
Weight | 1.29 kg |
---|---|
Binding Type | Perfect Binding with Dust Cover |
Number of Pages | 582 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Imported paper fine quality |
Published By | Book Corner |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Doctor Muhammad Aziz |