تقریر ترمذی
تقریر ترمذی
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی شرح ترمذی شریف ۔
مطبوعہ ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان
₨ 1110.00
10 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
مرتب و ناشر قاری محمد اسحاق ملتانی لکھتے ہیں کہ مجھے معلوم ہوا کہ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی “تقریرِ ترمذی شریف” دارالعلوم کراچی میں قلمی مسودات کی صورت میں موجود ہے ۔
تو میں نے اس نسخہ کو حاصل کیا اور بعدہ حضرت مولانا مفتی عبدالقادر صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس پر تحقیق و تخریج اور تحشیہ کا کام خوب عرق ریزی کے ساتھ انجام دیا ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی لکھتے ہیں:
۔”اس تقریر ترمذی کا نام حضرت نے خود ہی “المسک الذکی” تجویز فرمایا تھا۔ حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ تعالیٰ کی یہ تقریر حضرت کے ایک شاگرد نے قلمبند کی اور اس پر اپنی طرف سے بعض حواشی بھی تحریر کئے ۔ جامع نے اس تقریر کو کہیں اردو، کہیں فارسی اور کہیں پر عربی میں تحریر کیا تھا اس لئے اصل مطبوع تینوں زبانوں میں ہوگی ۔
اگرچہ صحیح ترمذی کی بہت سی شروح اور تقاریر شائع ہوچکی ہیں لیکن یہ تقریر بہت مختصر ہے اور یہ بات بھی تسلیم کی جائےگی کہ ہر بزرگ کا اپنا مذاق ہوتا ہے بعض اوقات کسی بزرگ کے ایک جملہ سے پیچیدہ مسائل کی گتھیاں سلجھ جاتی ہیں”۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5842582369189149/923450345581
Additional information
Weight | 0.978 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 562 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Hazrat Maulana Ashraf Ali Thanvi RA |