شرح شکوہ جوابِ شکوہ
ڈاکٹر علامہ محمد اقبال مرحوم کی دو مشہور طویل نظمیں “شکوہ، جواب شکوہ” کی آسان اردو ترجمہ اور آسان تشریح ۔ فرھنگ وشرح از: حافظ حامد محمود ۔
₨ 450.00
1 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
۔”شکوہ” لکھنے کا زمانہ مسلمانوں کا وہ کٹھن دور تھا جب برصغیر میں ہر طرف انگریز کی حکومت تھی ۔ ہندوؤں کی عیاریاں تھیں ۔ سکھوں کی بے مہار، بے سمجھ طاقت تھی ۔ ہر طرف سے ان اسلام دشمنوں میں گھرے ہوئے مسلمان مظلومیت کی تصویر بنے دل ہی دل میں شکایت کناں تھے کہ آخر ان کے ساتھ ایسا کیوں ہورہا ہے ۔
انہی شکوے شکایتوں کو علامہ اقبال کی زبان ملی اور علامہ اقبال مرحوم نے اپنے دور کے مسلمانوں کی مظلومیت کی تصویر کھینچ کر رکھ دی ۔ اللہ تعالیٰ کے حضور یوں شکوؤں اور شکایتوں کے دفتر کھول دئیے کہ اپنے تو اپنے غیر مذھب بھی حیران رہ گئے ۔
مگر اس سے علامہ اقبال کی شخصیت کو برا نہیں کہا جا سکتا کیونکیہ پھرانہوں نے جواب شکوہ بھی لکھا جس میں خود مسلمانوں کو سمجھایا کہ اصل میں تمہاری ہی غلطیوں کی وجہ سے اللہ کی ناراضگی اور اللہ تعالیٰ سے دوری ہوتی ہے ورنہ رحمت خداوندی تو بہانے تلاش کرتی ہے ۔
علامہ اقبال کی شاعری قدرے مشکل ہوتی ہے اس لئے اسکو بغیر شرح کے سمجھنا اب ممکن نہیں رہا ۔ نوجوان مصنف حافظ حامد محمود نے عاشقِ اقبال ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اس عظیم کام کو بڑی محنت اور جوان راتوں کے رت جگے میں مکمل کیا ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8348200615250856/923450345581
Additional information
Weight | 0.34 kg |
---|---|
Binding Type | Perfect Binding with Dust Cover |
Number of Pages | 278 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Book Corner |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Hafiz Hamid Mahmood |