Product Details
علامہ محمد اقبال کے اردو کلام کا پہلا مجموعہ “بانگ درا” کے نام سے ستمبر 1924 میں شائع ہوا ۔ آج ایک صدی ہونے کو ہے مگر اسکی مقبولیت اور اہمیت وہی ہے جو پہلے روز تھی ۔ فکرِ اقبال کے ارتقائی مدراج کا مکمل اور جامع اندازہ “بانگ درا” سے ہوسکتا ہے ۔
حب الوطنی، قومی وملی درد سے لبریز جو خصوصیات اس مجموعہ کلام کی زینت ہیں وہ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں ۔ مشرق کے اس مفکر اعظم کی نوکِ قلم سے نکلی ہوئی وہ پکار جس نے وقت کی مردہ روح کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ۔
یہ کتاب اردو ادب اور اردو زبان کے تاج میں ایک بیش قیمت ہیرا ہے ۔ اگر اس کتاب کے ایک ایک شعر کو پوری شرح و بسط سے لکھا جائے تو کتاب کی ضخامت اتنی بڑھ جائیگی کہ اسے شائع کرنا مشکل ہوجائیگا ۔ اس لئے پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی لکھتے ہیں کہ دیگر شارحین کی طرح اختصار اور تلخیص کے ساتھ شرح کرنا ہماری مجبوری ہے ۔
ایسے لوگ جو اب تک کسی بھی وجہ سے “بانگ درا” کے معانی و مطالب کو سمجھنے سے قاصر ہیں انہیں اس شرح کی وساطت سے اپنی مشکلات حل کرنے کا موقع ملے گا ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5641282959300584/923450345581
Additional information
Weight | 0.60 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 562 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Book Corner |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Professor Hameedullah Sha Hashmi |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔