رسول اللہ ﷺ کے آنسو
رسول اللہ ﷺ کے آنسو
قلب گداز کے حامل حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ سے ایسے واقعات کا مجموعہ جن میں مبارک آنسوؤں کی برسات ہو گئی تھی ۔ کیفیات آہ و بکا کے مبارک واقعات ۔
₨ 480.00
🚚 Fast Delivery Across Pakistan
🔐 Secure Advance Payment
⭐ Trusted Bookstore
💬 Order on WhatsApp
Out of stock
سیرت نبوی ہر عہد کے مصنفین کا محبوب ترین موضوع رہی ہے ۔ گزشتہ چودہ سو سالوں میں اس موضوع پر اپنوں اور بیگانوں نے کتابوں کے انبار لگا دئیے ۔ اگرچہ وقائع سیرت لامحدود نہیں تھے مگر اسالیب بیان نے انکو بے پناہ تنوع عطا کیا ۔
یہ کتاب "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنسو" کے عنوان سے ترتیب دی گئی ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے تمام احوال پر نگاہ ڈالی جائے بالخصوص مکہ اور مدینہ کی زندگی کے وقائع پر نظر دوڑائی جائے تو احساس ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قلب گداز کے حامل تھے ۔
زندگی کی سخت جانیوں اور مصائب وشدائد پر آپ نے تحمل، بردباری اور حوصلہ مندی کا اظہار فرمایا۔ مگر غم و الم کے وہ فطری جذبات جو گاہے بہ گاہے آنسوؤں کے ستارے بن کر مژگان رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر چمک اٹھے اور کبھی کبھی رخ انور پر ڈھلک گئے ۔ راتوں کی تنہائی میں اور شدائد کے مقابلے میں آپ اپنے مالک کی طرف متوجہ ہوئے اور دعاؤں کی صورت میں آنسوؤں کی برسات ہوئی ۔
مگر سیرت کا ایک اعجاز یہ بھی ہے کہ آہ و بکا کی ان کیفیات نے کبھی بھی منفی رخ اختیار نہیں کیا ۔
اس کتاب میں موجود واقعات پڑھ کر آپکی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے دلوں کو موم کرنے والی کتاب ہے یہ ۔
اس کتاب کو واٹس ایپ کے ذریعے منگوانے کے لیے اس لنک کو کھولیں۔
Additional information
| Weight | 0.254 kg |
|---|---|
| Binding Type | Hard Cover |
| Number of Pages | 144 |
| Delivery Time | 5-7 Working Days |
| Paper Quality | Fine |
| Published By | Maktaba Islamia |
| Shipping Charges | FREE |
| Written By | Hafiz Abdul Shakoor Sheikhopori |
KEEP EXPLORING
Explore More Islamic Book Categories
Find thousands of books from your favourite categories.
📚 More Than 2000+ Books Available Across Multiple Categories
MORE BOOKS
You May Also Like These Books
Explore more useful books related to your interest.













