Product Details
مفتی نظام الدین شامزئی رحمہ اللہ تعالیٰ کی تصدیق شدہ اس کتاب میں قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں وارد دعائیں اور وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ اگر ایک مسلمان ان دعاؤں کو اپنا معمول بنا لے تو بہت ساری پریشانیوں سے نجات ملے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ذکر کی فضیلت بھی اسکو حاصل ہوگی ۔
علمائے کرام فرماتے ہیں کہ قرآن کریم بدنی اور ظاہری امراض کے لئے بھی شفاء ہے اور روحانی وقلبی امراض کے لئے تو شفاء ہے ہی ۔ اس لئے علمائے امت کا یہ معمول رہا ہے کہ مختلف جسمانی امراض میں قرآن کریم کی آیات یا ان ادعیہ سے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہیں علاج تجویز کرتے ہیں بلکہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مختلف امراض کےلئے دعائیں منقول ہیں ۔
کتاب کے مصنف جناب حنیف عبدالمجید صاحب لکھتے ہیں کہ اس کتاب میں سکون بخش اور دل کو تسلی پہنچانے والے وظائف کا مجموعہ اس لئے تیار کیا گیا ہے کہ میں نے 1994 کے ایک سفر میں نیو کاسل شہر میں ایک کتاب
Peace of Mind and Contentment of Heart
کے نام سے دیکھی ۔ وہ مجھے پسند آئی اور میرے احباب نے مشورہ دیا کہ ایسی ہی ایک کتاب اردو بولنے والے بھائیوں کے لئے بھی تیار کی جائے ۔ سفر سے واپسی پر ہم نے بہت محنت سے یہ کتاب تیار کی اور پہلا ایڈیشن شائع کردیا ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5795491660533831/923450345581
Additional information
Weight | 0.672 kg |
---|---|
Number of Pages | 587 |
Binding Type | Hard Cover |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Mkataba Bait ul Ilm |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Mufti Nizam u Din Shamzi |
Printing | Good Quality Printing with Two colors. |
You may also like…
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔