Description
مرتب و ناشر قاری محمد اسحاق ملتانی لکھتے ہیں : ” اس کتاب میں اکابر علمائے دیوبند کے وہ خطبات ترتیب دئیے گئے ہیں جو محبت، عظمت اور اتباع رسول کی نشاندہی کرتے ہیں ۔ نیز اتباع سنت کی ادائیگی کے لئے رہنما ہیں ۔ اس کتاب کا مطالعہ ربیع الاول کے علاوہ ہر دن کرنا چاہئے جیسا کہ عام لوگوں کا معمول بن چکا ہے کہ وہ سیرت کی کتابوں کا صرف ربیع الاول میں مطالعہ کرتے ہیں ۔
اگر اس کتاب کا ہر دن مطالعہ کی ا جائے تو دل میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت و عظمت بھی بیدار ہوگی اور اتباع رسول کا صحیح طریقہ کار بھی واضح ہوکر دعوت عمل دیگا ۔
اس کتاب میں عقیدہ ختم نبوت، مسئلہ حیات انبیاء جیسے بنیادی مسائل پر بھی سیر حاصل معلومات اکٹھی کی گئی ہیں ۔ نیز عصر حاضر کے ذوق کو مد نظر رکھتے ہوئے ان خطبات سے طویل عربی عبارات اور بعض جگہ غیر متعلقہ مضامین حذف کردئیے گئے ہیں تاکہ عوام الناس بسہولت اس مجموعہ سے فائدہ اٹھا سکیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5831648083537990/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.