Description
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ ودیگر اکابر علمائے کرام کے خطبات سے ماخوذ
سال بھر کے اسلامی مہینوں سے متعلق اَسی سے زائد مستند خطبات ۔
قرآن و حدیث اور اسلاف کی تعلیمات کی روشنی میں خطبہ جمعہ دینے والوں کے لئے بہترین عام فہم مستند تحفہ ۔
ہر اسلامی مہینے کے اہم تاریخی واقعات دئیے گئے ہیں ۔ مع عربی رسالہ “خطبات الاحکام لجمعات العام”۔
اس کتاب میں ہر اسلامی مہینے کے پانچ یا کہیں اس سے زائد خطبات دئیے گئے ہیں ۔ تاکہ ہر خطیب اور مبلغ اپنی سہولت کے پیش نظر ان میں سے انتخاب کرکے اپنے سامعین کو علمی واصلاحی علوم سے سیراب کرسکے ۔
مرتب محمد اقبال قریشی لکھتے ہیں کہ اکثر علمائے کرام کا یہ تقاضا تھا کہ مواعظ و ملفوظات تھانوی کی روشنی میں ہر جمعہ کے لئے نیا خطبہ تیار کیا جائے ۔ تاکہ خطیب حضرات کو وعظ کی صورت میں یکجا مواد میسر آجائے اور کئی کتب کی طرف مراجعت کی حاجت نہ رہے ۔
اہل ذوق حضرات کے لئے حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے مبارک عربی خطبات دوسری جلد کے اخیر میں ملحق کردئیے گئے ہیں ۔
خطیب حضرات سے گزارش ہے کہ اجتماعات جمعہ میں حکیم الامت رحمہ اللہ تعالیٰ کے اصلاح افروز عربی خطبے پڑھنے کا معمول بنائیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5726207930827268/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.