جمعہ مبارکہ کے فضائل و احکام

جمعہ مبارکہ کے فضائل و احکام

جمعہ مبارکہ کے دن اور اسکی رات اور جمعہ کی نماز کے فضائل و احکام، جمعہ کا نام جمعہ کیوں رکھا ؟
جمعہ کے دن اور جمعہ کی نماز و خطبہ کے متعلق قرآن و سنت اور فقہ میں بیان شدہ مفصل و مدلل فضائل، احکام و منکرات ۔
خواتین اور مرد حضرات کے لئے جمعہ کے دن رات کے مسنون اعمال اور مستحبات اور منکرات کا تحقیقی جائزہ ۔

 850.00

Out of stock

Product Details

اسلامی تعلیمات میں “جمعہ کا دن” انتہائی مبارک اور مہتم و عظیم الشان دن ہے ۔ اسی برکت و اہمیت اور عظمت کی وجہ سے اس دن کو جمعہ مبارکہ کا نام دیا جاتا ہے ۔

جمعہ کے دن نماز جمعہ کی فضیلت و اہمیت تو اپنی جگہ ہے لیکن جمعہ کے دن میں اور بھی کئی عظیم الشان فضیلتیں پائی جاتی ہیں اور کئی فضیلت و عظمت والے اعمال بھی اس دن کے ساتھ وابستہ ہیں ۔ متعدد احادیث میں جمعہ کو ہفتہ وار عید قرار دیا گیا ہے ۔ جمعہ کے دن انتہائی عظمت وقبولیت والی گھڑی آتی ہے ۔

اسکے علاوہ جمعہ مبارکہ یا اس دن یا اس کی رات کے حوالہ سے وارد ہونے والی بعض احادیث و روایات سند کے اعتبار سے کمزور یا ناقابل اعتبار ہیں جن کی عوام میں شہرت پائی جاتی ہے اور انکی بنیاد پر بعض نظریاتی وعملی غلو وبے اعتدالیاں سامنے آرہی ہیں ۔

مؤلف کتاب مفتی رضوان احمد صاحب لکھتے ہیں کہ جمعہ مبارکہ کے دن اور جمعہ کی نماز کی فضیلت اور اہمیت کے پیش نظر بندہ نے کچھ عرصہ پہلے ایک کتاب جمعۃ المبارک کے فضائل و احکام کے نام سے ترتیب دی تھی جو اُس وقت تک بندہ کی دیگر تالیفات سے حجم میں زیادہ تھی پھر بعد میں بندہ کی اور بھی کئی کتب اس سے زیادہ حجم و ضخامت کی شائع ہوتی رہی ہیں ۔

جب اس کتاب کا پہلا ایڈیشن ختم ہوگیا تو بندے نے دوبارہ اشاعت سے پہلے اس کتاب کے تمام مباحث و جزئیات پر نظرِ ثانی، تحقیق و تخریج اور فقہی مسائل میں توسیح کا اہتمام کیا ہے اور جن مسائل میں بندے کی رائے تبدیل ہوگئی تھی اُنکو بھی دلائل کے ساتھ جدید موقف کے مطابق مرتب کرنے کا اہتمام کیا ہے ۔ ساتھ ہی جو احادیث وروایات جو پہلے ایڈیشن میں اسناد کی تحقیق کا موقع میسر نہ آنے کی وجہ سے شامل کرلی گئی تھیں اُنکی اسنادی حیثیت کی بھی تحقیق کی جس کے نتیجہ میں بعض احادیث وروایات اسناد کے اعتبار سے ضعیف یا غیر معمولی ضعیف وناقابل اعتباد معلوم ہوئیں اور انکی اسناد کی حیثیت کی وضاحت ضروری معلوم ہوئی ۔

Additional information

Number of Pages

716

Written By

Mufti Muhammad Rizwan

Shipping Charges

FREE

Binding Type

Perfect Binding with Dust Cover

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Fine

Published By

Idarah Ghufran

خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں

ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔