Product Details
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ سے اُنکے خلیفہ حضرت اقدس حاجی محمد شریف صاحب نور اللہ مرقدہ اور اُنکی اہلیہ محترمہ کی اصلاحی خط و کتاب جو مرد حضرات کے ساتھ ساتھ خواتین کے لئے بھی مکمل راہنما کتاب ہے ۔
اس کتاب میں حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ایسے اصلاحی مکاتیب ہیں جو روحانی زندگی میں عجیب انقلاب پیدا کرتے ہیں ۔
مصنف قاری محمد اسحاق ملتانی لکھتے ہیں کہ ہمارے حضرت سیدی ومرشدی حضرت حاجی شریف رحمہ اللہ تعالیٰ تقسیم ہند کے وقت یہی روحانی خزانہ ہندوستان سے اپنے ساتھ لائے تھے ۔ بڑی بڑی علمی کتابیں اور نادر نسخے وہیں چھوڑ دئیے مگر یہ حوصلہ نہ ہوسکا کہ حضرت کے مکتوبات چھوڑ کر خود پاکستان آجاتے ۔
اہلیہ محترمہ کے کہنے پر فرمایا تھا “خطوط میں سے ایک ایک خط کی قیمت میرے نزدیک ہفت اقلیم کی سلطنت و دولت سے بھی زیادہ ہے”۔
استاذ العلماء حضرت مولانا خیر محمد جالندھری رحمہ اللہ تعالیٰ کو حاجی صاحب نے چند خطوط سنائے تو انہوں نے فرمایا:”ایسے خطوط کہاں چھپائے بیٹھے ہو؟ ایسے نادر مکتوبات کو شائع کروانا چاہئے”۔
اس پر میں نے ان مکتوبات کی اشاعت کا اہتمام کیا ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6324541680908868/923450345581
Additional information
Weight | 0.434 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 352 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
You may also like…
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔