حیات صحابہ – مولانا یوسف کاندھلوی

حیات صحابہ – مولانا یوسف کاندھلوی

یہ کتاب حضرت مولانا یوسف کاندھلوی رحمہ اللہ کی لکھی ہوئی عربی کتاب

” حیات الصحابہ رضی اللہ عنہم ” کا اردو ترجمہ ہے ، یہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی محبت وعقیدت سے بھرپورکتاب  ہے ۔ اس کی مقبولیت کے لئےاتنی بات کافی ہےکہ حضرت رحمہ اللہ کےخلوص اورللہیت کےنتیجہ میں اس کتاب کااردوترجمہ بھی کیا گیا ، گویامشائخ عرب وعجم میں یہ کتاب مقبول ہوئی ۔

زیرنظر کتاب تلخیص شدہ ہے جس میں مکررات کو حذف کرکے ہرروایت پر ایک عنوان لگادیا تاکہ علماء کرام کے علاوہ عوام الناس بھی اس سے بآسانی مستفید ہوسکیں ۔

 1330.00

9 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

حیات صحابہ حضرت جی مولانا محمد یوسف کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے جذبات دینیہ اور فطرتی ذوق کی آئینہ دار وہ مقبول عام کتاب ہے جس سے فضائل اعمال کی طرح کوئی مسلمان مستغنی نہیں ہوسکتا ۔ شروع سے ہی صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی محبت حضرت جی کے ضمیر میں رچی بسی ہوئی تھی جس پر آپ کے بچپن کے حالات و واقعات گواہ ہیں ۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی محبت و عقیدت اور خاص کیفیت میں حضرت نے یہ مبارک کتاب لکھی تو طوالت کے خوف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک ہی واقعہ متعدد روایات جو معمولی فرق سے تھیں وہ سب جمع کردیں گویا محبوب شخصیات کاذکر خیر تھا جسے جس قدر طوالت دی جائے سعادت ہی سعادت ہے ۔

حضرت جی رحمہ اللہ تعالیٰ کے خلوص و للہیت کا ثمرہ ہے کہ حیات الصحابہ رضی اللہ عنہم عربی زبان میں لکھی گئی جس پر مشائخ عرب و عجم نے برفع الیدین دعاؤں سے نوازا کہ اس طرح ہمارے اسلاف کی تابناک تاریخ کی ایک ایمان افروز مستند دستاویز مرتب ہوگئی ۔ کتاب کی غیر معمولی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اردو دان طبقہ کو بھی رشک آتا کہ اس مبارک کتاب کو ہم بھی پڑھ سکتے ہیں ۔ جس کی یہ صورت بر آئی کہ عالم ربانی حضرت مولانا احسان الحق صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے اسے اردو کے لباس سے آراستہ کرکے ہل عجم پر بھی احسان عظیم فرمایا ۔

مولانا زاھد محمود قاسمی جو کہ جامعہ قاسم العلوم ملتان کے فاضل ہیں ۔ انہوں نے نہایت محبت و محنت سے یہ تلخیص کا کام سرانجام دیا ہے یعنی کتاب کے جملہ مضامین و عنوانات کو بحالہ برقرار رکھتے ہوئے روایات کی اس انداز سے تلخیص کردی ہےکہ اصل واقعات اور مواد متاثر نہ ہوں ۔ اس طرح حیات الصحابہ تین ضخیم جلدوں کی جگہ اب ایک ہی جلد میں شائع ہوگئی ہے ۔

ناشر قاری محمد اسحاق ملتانی لکھتے ہیں کہ کتاب میں حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا بیسیوں جگہ نام آتا ہے ۔ کمپیوٹر کی مروجہ کتابت میں عموماً رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مونوگرام کی صورت میں لکھا جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے اس کلمہ کو تبرک سمجھ کر صرف نظر کردیا جاتا ہے ۔ لیکن ادارہ نے اس کتاب میں محنت بسیار سے ہر صحابی کے ساتھ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور صحابیہ کے ساتھ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور صحابہ کرام کے ساتھ رضی اللہ تعالیٰ عنہم لکھنے کا التزام کیا ہے کہ یہ کلمات جزو متن ہوں اور انہیں بہ آسانی اور بلاتکلف پڑھا جاسکے ۔

یاد رہے کہ حیات الصحابہ پر جدید نوعیت کا یہ کام بھی حضرات علمائے کرام اور اکابر تبلیغ سے متعدد بار کی گئی مشاورت کے بعد عمل میں لایا گیا ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6073288502690710/923450345581

Additional information

Weight1.150 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

1143

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Idara Taleefat E Ashrafia

Sample Pages

https://drive.google.com/file/d/1sLP8xwnRiSycglZEwsLq9X_0f2fZy1Kz/view

Shipping Charges

FREE

Written By

Maulana Yusuf Kandhalvi RA