فضل الباری (علامہ شبیر احمد عثمانی)۔
فضل الباری (علامہ شبیر احمد عثمانی)۔
فضلُ الباری شرحِ بخاری (چار جلدوں پر مشتمل) علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ تعالیٰ کی وہ عظیم علمی کاوش ہے جو ایک طویل عرصے تک نایاب رہی۔ اب ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ نے اسے چار جلدوں میں پاکستان میں پہلی مرتبہ شائع کیا ہے۔ اس شرح کو محدثینِ عصر کی طرف سے غیر معمولی قبولیت حاصل رہی ہے، جس کا ثبوت اکابر علماء کی تقاریظ ہیں۔ حدیث کےطلبائے کرام اور اساتذہ عظام کے لئے یہ ایک قیمتی سرمایہ ہے ۔
₨ 3670.00
🚚 Fast Delivery Across Pakistan
🔐 Secure Advance Payment
⭐ Trusted Bookstore
💬 Order on WhatsApp
5 in stock
صحیح بخاری کو حدیث کی سب سے مستند اور اعلیٰ کتاب ہونے کا شرف حاصل ہے، اور اسی عظمت کے پیش نظر اس کی شرح بھی انتہائی دقیق، محتاط اور علمی ہونی چاہئے۔ فضلُ الباری شرحِ بخاری میں علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس ذمہ داری کو نہایت بلند معیار کے ساتھ ادا کیا ہے۔ یہ شرح محض الفاظ کی وضاحت نہیں بلکہ احادیث کے فہم، ان کے فقہی و اعتقادی پہلوؤں، اور ائمۂ حدیث کے مناہج کی جامع عکاسی ہے۔ علامہ عثمانیؒ کا اسلوب اعتدال، تحقیق اور اہلِ سنت کے مضبوط علمی مزاج کا عکاس ہے، جس سے طلبائے کرام کو حدیث کا صحیح مفہوم سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
یہ شرح ایک طویل عرصے تک نایاب رہی، مگر اب ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ نے اسے چار جلدوں میں شائع کر کے اہلِ علم پر ایک بڑا احسان کیا ہے۔ اس شرح کی اہمیت اور استناد کی اہمیت مزید بھی واضح ہوجاتی ہے جب اس پر مولانا سلیم اللہ خان صاحب اور مفتی محمد تقی عثمانی صاحب جیسے جلیل القدر علماء کی تقاریظ شامل نظر آتی ہیں۔ یہ تقاریظ اس بات کا عملی ثبوت ہیں کہ فضلُ الباری محض ایک شرح نہیں بلکہ بخاری شریف کے فہم میں ایک معتبر اور مستند حوالہ ہے۔ حدیث کے طلبہ، مدرسین، محققین اور وہ تمام افراد جو بخاری شریف کو تفصیل سے مطالعہ کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے یہ شرح ایک لازمی علمی ذخیرہ ہے۔
اگر آپ حدیث کی مستند شروحات، بخاری شریف کی علمی توضیحات اور اکابر علماء کی تصنیفات کا مزید ذخیرہ دیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں ملاحظہ کریں:۔
http://kitabfarosh.com/shop
Additional information
| Weight | 4 kg |
|---|---|
| Binding Type | Hard Cover |
| Delivery Time | 5-7 Working Days |
| Paper Quality | Fine |
| Published By | Taleefat e Ashrafia |
| Shipping Charges | FREE |
| Written By | Sheikh ul Islam Alama Shabir Ahmad Usmani |
| Volume/Jild | 4 Jild |
KEEP EXPLORING
Explore More Islamic Book Categories
Find thousands of books from your favourite categories.
📚 More Than 2000+ Books Available Across Multiple Categories
MORE BOOKS
You May Also Like These Books
Explore more useful books related to your interest.
















