داستاں کہتے کہتے
ابن الحسن عباسی مرحوم کے کالم اور مضامین کا مجموعہ ۔ دلچسپ عنوانات، اعلیٰ کاغذ اور خوبصورت جلد پر مشتمل ۔
₨ 550.00
1 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
ابن الحسن عباسی کالم نگاری اور مضمون لکھاری میں ایک بہت بڑا مشہور نام رہا ہے ۔ آپ نے کتابیں بھی تصنیف کی ہیں اور اخباروں میں مسلسل کالم لکھتے رہتے تھے ۔ آپکے کالم بڑے شائستہ اور تسلسل کے انداز میں دلچسپی پر مبنی ہوتے ہیں ۔ یہ کتاب انہی کے کالم کے مجموعہ پر مشتمل ہے ۔ اکثر مضامین ماہنامہ وفاق المدارس ملتان اور روزنامہ اسلام پاکستان میں شائع ہوئے ہیں ۔ اس سے پہلے بھی کالموں کا ایک مجموعہ کرنیں کے نام سے شائع ہوا تھا ۔
مدیر بیت السلام جناب عبدالصبور صاحب نے اخبار اور رسالوں میں پھیلے ہوئے بے شمار کالم اور مضامین کو اکٹھا کرکے ایک کتابی شکل دی ہے ۔
مصنف لکھتے ہیں کہ اس کتاب کی فضاؤں میں اس قافلہ آبلہ پا کی صدائے باز گشت ضرور سنائی دے گی جو رباط سے لے کر جاوا تک، مسلسل گردش میں ہے ۔ جو کبھی دجلہ و فرات کی موجوں سے الجھتا، کبھی جیجون و سیحون سے گزرتا اور کبھی کوہ قاف کے دشت و صحرا کی وسعتوں میں ترک تازیوں کا محور رہا ۔
مصنف کہتے ہیں کہ مختلف مضامین اور کالموں کا جب کوئی مجموعہ تیار ہوتا ہے تو ایسی کتاب کا نام تجویز کرنا بڑا مشکل مرحلہ ہوتا ہے مگر میں نے ایک شعر سے نام اخذ کیا ہے ۔
زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5189365971164755/923450345581
Additional information
Weight | 0.36 kg |
---|---|
Binding Type | Perfect Binding with Dust Cover |
Number of Pages | 199 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Fine |
Published By | Bait u Slam |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Ibnul Hassan Abassi |
Condition | 9/10 |