Product Details
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں کہ ایک مدت سے مسلمان عورتوں کے دین کی تباھی دیکھ دیکھ کر قلب دکھتا تھا اور اسکے علاج کی فکر رہتی تھی ۔ کیونکہ یہ تباھی عورتوں کے دین سے دنیا میں بھی داخل ہورہی تھی اور گھر تباہ ہورہے تھے بلکہ آنے والی نسل کی بھی بے دینی کی طرف رغبت ہورہی تھی ۔
اس لئے یہ کتاب ترتیب دی گئی جس میں آدابِ دین اور ایسی تعلیمات شامل کردی گئی ہیں کہ علوم بنیادیہ سے واقفیت ہوجائے ۔ اس کی عبارت اس قدر سلیس ہے کہ اس سے زیادہ سلاست ہم لوگوں کی قدرت سے بظاہر خارج تھی ۔ جن امور کی عورتوں کو اکثر ضرورت واقع نہیں ہوتی جیسے احکام جمعہ، امامت وغیرھم ، تو ایسے امور کو قلم انداز کردیا گیا ہے ۔ صرف دو قسم کے احکام لئے گئے ہیں اول جو مردوں اور عورتوں کی ضروریات میں مشترک ہیں دوسرے وہ جو عورتوں کے ساتھ مخصوص ہیں اور ان مخصوص مسائل میں بھی یہ التزام کیا گیا ہے کہ حاشیہ پر اس باب میں مردوں کے لئے جو حکم ہے اُسکو بھی لکھ دیا جائے ۔
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس کتاب سے متعلق فرمایا تھا کہ یہ کتاب ہر گھر میں موجود ہونی چاہئے اور ہر شادی شدہ جوڑا یعنی خاوند اور عورت ایک مرتبہ مکمل اس کتاب کو حرف بہ حرف ضرور پڑھ لیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5823577347734616/923450345581
Additional information
Weight | 0.675 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 639 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Maktaba Khalil |
Sample Pages | https://drive.google.com/file/d/1aH-Xr-fiUclM8xWwJCKcvhlOWB2_KVkC/view?usp=sharing |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Molana Ashraf Ali Thanwi RA |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔