اشرف السوانح

اشرف السوانح

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالی کی ملخص جدید سوانح حیات ۔ دور حاضر کے مزاج کے مطابق مشکل الفاظ سے پاک ۔

مطبوعہ ادارہ تالیفات اشرفیہ

 1970.00

11 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی شخصیت مسلمانوں میں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے ۔

مولانا مفتی محمد شفیع عثمانی رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں:” کہ حکیم الامت رحمہ اللہ تعالیٰ کی زندگی کا ہر قدم امت کے لئے درس حیات ہے ۔ آپکی حیات طیبہ کے اہم حالات آپکی زندگی میں ہی آپکے خاص خلیفہ مخدومی حضرت خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمہ اللہ تعالیٰ نے تین ضخیم جلدوں میں قلمبند فرمائے تھے پھر چوتھی جلد وفات کے بعد لکھی ۔ ان چار جلدوں میں حضرت موصوف کی زندگی کا محض ایک اجمالی خاکہ ضبط ہوا ۔ آج کل کے مسلمانوں کے لئے ضرورت تھی کہ ان کی تلخیص کی جائے تاکہ ہر شخص بہ آسانی مطالعہ کرسکے”۔

مولانا شمس الحق مدرسہ اشرف العلوم ڈھاکہ کے مہتمم لکھتے ہیں: “نئے فضلائے کرام جو فراغت کے بعد سیاسیات اور معاشیات میں افراط و تفریط کرنے لگ جاتے ہیں ۔ حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ تعالیٰ کی سوانح سے سبق حاصل کرکے اور عمل پیرا ہوکر وہ افراط و تفریط سے دور ہوجائیں گے اور اعتدال کے راستے پر دین اسلام کے واسطے مرمٹنے کا صحیح جذبہ انکے اندر پیدا ہوگا”۔

ادارہ تالیفات اشرفیہ کے اس جدید ایڈیشن کے شروع میں حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی خانقاہ، مسجد اور مدرسہ کے اندرونی وبیرونی مناظر کی رنگین تصاویر دی گئی ہے ۔ نیز مزار اشرف کے احاطہ کی بھی تصویر شامل کی گئی ہے ۔ پنج درہ کا منظر بھی تصویر کی شکل میں دیا گیا ہے۔

قاری محمد اسحاق ملتانی صاحب نے اس ایڈیشن کو بڑے اچھے انداز کے ساتھ بہترین طباعت پر شائع کیا ہے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6407758789238782/923450345581

Additional information

Weight1.450 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

1344

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Taleefat e Ashrafia

Shipping Charges

FREE

تقریظ وپسند فرمودہ

مولانا مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحبؒ

مرتبین

حضرت خواجہ عزیز الحسن مجذوبؒ
مولانا عبد الحقؒ

تلخیص

حضرت مولانا نور احمد صاحبؒ

جدید جمع وترتیب

قاری محمد اسحاق ملتانی

Written By

Hakeem UL Ummat Hazrat Maulana Ashraf Ali Thanvi RA