ایک سے زائد نکاح سنت نبوی ہے
ایک سے زائد نکاح سنت نبوی ہے
قرآن و حدیث کے مطابق ایک سے زائد نکاح کا حکم بے نکاحی خواتین کی پاکدامنی اور انکی مالی کفالت اور تحفظ حقوق کا باعزت طریقہ ہے ۔
تمام عمر صرف ایک بیوی پر قناعت کا نتیجہ ہے کہ اس وقت ملک میں ایک کروڑ سے زائد خواتین نکاح سے محروم گھر میں بیٹھی ہوئی ہیں ۔
₨ 900.00
Product Details
مفسر قرآن حضرت مولانا محمد اسلم شیخوپوری رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں :۔
کتاب وسنت کے دلائل کے مطالعہ اور مختلف حالات و واقعات کے مشاہدہ کے بعد یہ ناچیز پوری دیانتداری سے فحاشی کا راستہ روکنے، بے نکاحی خواتین کو در بدر کی ٹھوکریں کھانے اور اپنے اور غیروں کے طعنے سننے سے بچانے اور ایک مٹی ہوئی سنت کو زندہ کرنے کے لئے ہر اُس شخص کو دوسری شادی کا مشورہ دیتا ہوں جو سب کے حقوق عدل کے ساتھ ادا کرسکتا ہو ۔ البتہ اتنا کہوں گا کہ ہمارے ہاں یہ سنت مٹ چکی ہے تو ضروری ہے کہ پہلی گھر والی کا ذہن بنایا جائے اُسے اس بات کا یقین دلایا جائے کہ اُسکی حق تلفی نہیں ہوگی ۔
اس کتاب کا مقصد یہ نہیں ہے کہ ہر شخص نکاح ثانی کے لئے اُٹھ کھڑا ہو بلکہ مقصد یہ ہے کہ اس شرعی حکم کے بارہ میں جو اجنبیت ہمارے ذہنوں میں پیدا ہوگئی ہے وہ ختم ہوجائے اور ہم اسلام کی معتدل تعلیمات پر گامزن ہوں ۔ ایک سے زائد شادیوں پر بے جا پابندی کا نتیجہ یہ ہے کہ آج پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ سے زائد شادی کے لائق خواتین نکاح سے محروم ہیں ۔
قاری منصور صاحب لکھتے ہیں کہ اگر ایک شادی کرنا اچھی بات ہے تو دو شادیاں کرنا زیادہ اچھی بات ہوگی ۔ تین شادیاں کرنا اس سے بھی زیادہ اچھی بات ہوگی ۔
حضرت مولانا طارق مسعود صاحب لکھتے ہیں کہ ایک سے زائد شادیوں کے احکام اسلام کے مظلوم احکام بن چکے ہیں ۔ انکی حلت و ترغیب کو لوگ بیان نہیں کرتے حالانکہ یہ سنت متواترہ ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/4994876387282744/923450345581
Additional information
Weight | 0.438 kg |
---|---|
Binding Type | Perfect Binding with Dust Cover |
Number of Pages | 351 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Molana Muhammad Aslam Sheikhopori |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔