آئیے! نماز سیکھئے

آئیے! نماز سیکھئے

ہر مسلمان مرد و عورت پر نماز کے ضروری احکام سیکھنا فرض ہے ۔

نماز کے جدید اہم مسائل پر مشتمل جامع کتاب جس کا مطالعہ فریضہ نماز کی ادائیگی کا ذوق و شوق بھی پیدا کرتا ہے اور نماز کو کامل بناتا ہے ۔

 750.00

3 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Add More 🙂 In Your cart

Product Details

نماز جس قدر اہم اور اعلیٰ عبادت ہے ۔ ہم مسلمانوں کی عمومی غفلت اس کے بارہ میں اتنی ہی شدید ہے ۔ آپ اندازہ فرمائیں کہ ہمارے ملک کا پانچ فیصد طبقہ باجماعت یا انفرادی طور پر فریضہ نماز ادا کرتا ہے ۔ باقی پچانوے فیصد خواتین و حضرات اس نماز کی جیسے اہم فریضہ کی ادائیگی سے غفلت کا شکار ہیں ۔

یہ کتاب “آئیے نماز سیکھئے” اپنے پڑھنے والے خواتین و حضرات کو نمازوں کی اہمیت اور نمازوں کی تکمیل کا درس دیتی ہے ۔ یہ کتاب نماز کا شوق بڑھانے کے لئے قدم قدم پر اللہ تعالیٰ کی رحمت، مففرت اور عنایت کی خوشخبری سناتی ہے ۔ اور نماز سے غافل خواتین و حضرات کو نماز چھوڑنے پر دنیا و آخرت کی مشکلات بتاتی ہے۔

علاوہ ازیں یہ جدید کتاب نماز کے احکام و آداب، مسنون طریقہ ، توجہ طلب کوتاہیوں کی نشاندہی، نماز کی ضرورت و اہمیت، باجماعت نماز ادا کرنے کی ترغیب، مسجد کے احکام و آداب، مسجد میں حاضری کا مسنون طریقہ، خواتین و حضرات کے لئے نماز ادا کرنے کا مکمل مسنون طریقہ، مساجد کی آباد کاری کے لئے دستور العمل، امام و مقتدی حضرات کے لئے لائحہ عمل، جمعۃ المبارک کی فضیلت، احکام وآداب، سنت کے مطابق جمعہ کا مبارک دن گزارنے کا طریقہ، نماز کے لئے خشوع و خضوع کی ضرورت و اہمیت اور اسکے حصول کا طریقہ کار، تہجد اور دیگر نوافل جیسے بیسیوں عنوانات پر مشتمل اپنے موضوع پر واحد مجموعہ ہے جو اکابر کی مستند تحریرات، کتب اور فتاویٰ جات سے آراستہ کیا گیا ہے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/9068562233157492/923450345581

Additional information

Weight0.540 kg
Binding Type

Hard Cover

Delivery Time

5-7 Working Days

Number of Pages

432

Paper Quality

Normal

Published By

Taleefat e Ashrafia

Shipping Charges

FREE

خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں

ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔