Product Details
اللہ تعالیٰ کی محبت و معرفت دین اسلام کی بنیادی تعلیمات میں سے ہے ۔ اگر اللہ تعالیٰ کا بکثرت ذکر اور اسکے اسمائے مبارکہ کی تشریح و تفصیل دیکھی جائے اور کائنات ہست و بود میں پھیلے اللہ تعالیٰ کی قدرت اور وجودکے دلائل میں غور کیا جائے بلکہ خود انسان کے وجود میں موجود کمالات اور صانع حقیقی کی کاریگری دیکھی جائے تو بے اختیار اللہ تعالیٰ کی محبت دل میں اجاگر ہوجاتی ہے ۔
مصنف قاری محمد اسحاق ملتانی لکھتے ہیں کہ ہمارے اس دور میں مشائخ عظام میں سے عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کا اسم گرامی محتاج تعارف نہیں ہے ۔ سلسلہ اشرفیہ کے فیض یافتہ اس مرد قلندر نے طالبان حق کو اللہ تعالیٰ کی محبت ، معرفت اور رحمت کے جام پلائے ۔ یہی جام پلانے کا سلسلہ ایسا جاری ہوا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں حضرت نے اللہ تعالیٰ کی محبت کا پیغام پہنچایا ۔ سال 1988 میں آپ نے جنوبی افریقہ کا آٹھواں سفر کیا ۔ اس سفر کے دوران جو مجالس ہوئیں اور جو ملفوظات ارشاد فرمائے اُنہیں میں سے منتخب کرکے یہ کتاب ترتیب دی جارہی ہے ۔
اس کے حصہ اول میں محبت خداوندی کے متعلق مضامین ہیں ۔ جب کہ حصہ دوم میں قرآن و حدیث کے علمی لطائف اور مسنون دعاؤں کی عالمانہ وعارفانہ تشریح ہے ۔
اس جدید انتخاب میں حضرت کے خلفائے کرام میں سے محترم ڈاکٹر عبدالمقیم صاحب مدظلہ العالی اور محترم فیروز میمن صاحب کا تعاون بھی شامل ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6316583585037280/923450345581
Additional information
Weight | 0.366 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 271 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Fine |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔