اسلاف پر اعتماد

اسلاف پر اعتماد

ایمان و اعمال بچانے کا واحد ذریعہ ۔ اسلاف پر اعتماد کرنا ہے ۔ اگر اپنے بڑوں کے خلاف چلو گے تو کبھی منزل پرنہیں پہنچو گے ۔
اسلاف پر بے اعتمادی۔۔۔۔۔ہزار گمراہیوں کی ایک گمراہی ہے۔

 990.00

1 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

قرآن کریم اس کائنات کے مالک اللہ جل جلالہ کا کلام ہے ۔ انسانی عقل بھی اللہ تعالیٰ کی ہی مخلوق ہے ۔ اس لئے انسانی عقل میں جو نظریات و خیالات پیدا ہوسکتے ہیں ۔ قرآن کریم ان سب کا احاطہ کئے ہوئے ہے ۔ لیکن کیونکہ عقل عیار ہے اور انسان کو گمراہ کرتی رہتی ہے تو غالب امکان تھا کہ امت صراط مستقیم سے ڈگمگا جاتی ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام کی جماعت تشکیل دی جو تاقیامت قرآن و سنت پر عمل کا معیار قرار پائی ۔ گویا قرآن و سنت پر عمل کا وہی طریقہ عنداللہ مقبول ہوگا جس پر صحابہ کی مہر لگی ہوگی ۔

آج کے اس پر فتن دور میں جب کہ طبائع آزاد ہیں اسمیں ایمان و اعمال کی حفاظت کا واحد ذریعہ یہی ہے کہ صحابہ کرام کی تعلیمات، سیرت و سوانح اور انکی خدمات کو پیش نظر رکھا جائے ۔ تابعین نے صحابہ سے تلمذ کا شرف حاصل کیا تو وہ اپنے اسلاف پر اعتماد کرکے نہ صرف کامیاب ہوئے بلکہ انکے بعد تبع تابعین کے لئے اسلاف بن گئے ۔ یوں تبع تابعین نے حضرات تابعین پر کامل اعتماد کیا اور مابعد والوں کے لئے مینارہ نور بن گئے ۔ یوں نسلاً بعد نسل ہر آنے والوں نے اپنے سے پہلے والے اسلاف پر اعتماد کرکے دینی ودنیاوی ترقی کی منازل طے کیں ۔

دور حاضر میں جتنے بھی علمی، فکری الحاد وگمراہیوں کی بہتات ہے اُنکی بنیاد اسلاف بیزاری ہی ہے ۔ اس لئے اس کتاب کو پڑھ کر آپ کو اندازہ ہوگا کہ اسلاف پر اعتماد ہر گمراہی اور الحاد سے بچنے کی ضمانت ہے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5522532271205600/923450345581

Additional information

Weight0.598 kg
Binding Type

Perfect Binding with Dust Cover

Number of Pages

528

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Taleefat e Ashrafia

Shipping Charges

FREE

Written By

Qari Muhammad Ishaq Multani DB