عظیم عالمی شخصیت جلداول

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی سوانح حیات ۔ ایک بہترین عظیم عالمی شخصیت کے احوال کا مطالعہ ۔

 1900.00

2 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

کتاب کے مصنف جناب قاری محمد اسحاق ملتانی حفظہ اللہ تعالیٰ نے یہ کتاب اس نیت سے مرتب کی ہے کہ ہم لوگ حضرت کی زندگی میں ہی اُنکی قدر کرنے والے بن جائیں ۔ اس کتاب میں حضرت کے جملہ کمالات کا احاطہ نہیں کیا گیا بلکہ یہ ایک محب کی طرف سے نذرانہ محبت و عقیدت ہے ۔

حضرت کے علمی، عملی اور اصلاحی کمالات کا صحیح ادراک ارباب علم ہی کرسکتے ہیں  جبکہ بندہ علم سے تہی دامن ہے ۔ حضرت کے تفصیلی حالات آپکی خود نوشت سوانح”یادیں” ماہنامہ “البلاغ” میں قسط وار آرہی ہیں ۔

اس کتاب کا اولین مآخذ یادیں ہی ہیں جن کے مضامین و اقتباسات آپ کو کتاب ہذا میں جگہ جگہ پر ملیں گے ۔

اس کتاب میں تقریباً 20 اہم عنوانات کے تحت حضرت کے مبارک حالات و واقعات کو بحوالہ جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

اپنی بساط کی حد تک حضرت کی کتب کے علاوہ حضرت کے علمی کاموں میں معاون احباب سے بھی برابر رابطہ رہا لیکن بندہ کو اس بات کا اعتراف ہے کہ اس کتاب میں کوشش کے باوجود حضرت کی مبارک زندگی کے بہت سے پہلو اور اہم چیزیں رہ گئی ہوں گی ۔

مصنف ومرتب لکھتے ہیں کہ یہ کتاب حضرت کی خدمت میں ایک محب کی طرف سے ہدیہ ہے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6545275738840248/923450345581

Additional information

Weight1.03 kg
Binding Type

Perfect Binding with Dust Cover

Number of Pages

864

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Taleefat e Ashrafia

Shipping Charges

FREE

Written By

Qari Muhammad Ishaq Multani DB