تاریخ مفسرین ومحدثین

تاریخ مفسرین ومحدثین

عہد رسالت سے موجودہ دور تک کے ایسے عظیم حضرات کی تاریخ جنہوں نے اپنی زندگیاں قرآن و حدیث کی خدمت میں وقف کیں ۔ یہ جدید کتاب ہے اس میں دورحاضر کے مفسرین کا تذکرہ بھی شامل ہے ۔

 1070.00

8 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

اسلامی کی چودہ سو سال سے زائد تاریخ اور موجود صدی میں کوئی دور ایسا نہیں گزرا جس میں مشاہیر مفسرین اور محدثین پیدا نہ ہوئے ہوں ۔

یہ کتاب “تاریخ مفسرین و محدثین” اپنے موضوع پر پہلی جامع کتاب ہے ۔ اس میں اسلامی تاریخ کی ہر صدی کے نامور مفسرین و محدثین کا مختصر جامع تذکرہ کیا گیا ہے ۔ مولانا زاہد الحسینی نے تاریخ مفسرین پر جو عظیم الشان کام کیا ہے اس کتاب میں وہی تلخیص شدہ مفسرین کی تاریخ دی گئی ہے ۔

اسی طرح محدث اعظم مولانا انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ تعالیٰ کے تلمیذ رشید مولانا احمد رضا بجنوری نے آپکے افادات سے انوار الباری کے نام سے مبسوط شرح بخاری ترتیب دی ۔ جس کی پہلی جلد محدثین کے کے تعارف اور انکے کارناموں پر مشتمل ہے ۔

اس کتاب کی دوسری خاصیت یہ ہے کہ حضرات مفسرین کی فہرست میں جدید دور کے مفسرین کا تذکرہ بھی شامل کیا گیا ہے اور تفسیری خدمات بھی بیان کی گئی ہیں ۔

نیز اس کتاب کے دوسرے حصہ میں محدثین کا تذکرہ کیا گیا ہے اور بقیۃ السلف حضرت مولان مشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد پر اُن حضرات کو بھی محدثین کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جو عرصہ پندرہ بیس سال سے بخاری شریف پڑھانے کی خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔

یہ کتاب اسلامی تاریخ کا وہ تابناک باب ہے جس کی روشنی سے ہم اپنے حال و مستقبل کو سنوار سکتے ہیں اور اپنی زندگی میں دینی حوالے سے کوئی یاد رکھا جانے والا کارنامہ سرانجام دینے کی ہمت و قوت حاصل کرسکتے ہیں ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6088964131114137/923450345581

Additional information

Weight 0.640 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

656

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Taleefat e Ashrafia

Shipping Charges

FREE

از افادات:۔

مولانا قاضی زاہد الحسینی
مولانا سید احمد رضا بجنوری
مولانا عبد القیوم مہاجر مدنی